بھوپال،4؍جنوری(آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انتظامیہ اور پولیس افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
ویکسی نیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام تیاریاں ہوچکی ہیں، جن کو زیادہ ضرورت محسوس ہورہی ہے،، پہلے انہیں ویکسین دی جائے، میں بعد میں ویکسین لوں گا۔کلکٹر کمشنر اور پولیس افسران کی کانفرنس میں شیو راج نے یہ بھی کہا کہ مجھے کسی سے غصہ یا نفرت نہیں ہے، لیکن جو بہتر کارکردگی کا اظہار کرے گا وہی رہے گا۔ ہمیں شہروں میں ترقی کی ضرورت ہے، ہم تاریک گلیوں میں نہیں چلیں گے، ہر ضلع کے لئے سالانہ منصوبہ تیار کیا جائے۔ دستیاب وسائل کی بنیاد پر پنچایت تک کے منصوبہ جات مرتب کئے جائیں۔خیال رہے کہ3 جنوری کو ڈرگ کنٹرولر نے ہندوستانی بائیوٹیک،یعنی دیسی ویکسین کوویکسین اور آکسفورڈ-آسٹرا زینیکا کے کووی شیلڈ کو ہنگامی استعمال کے لئے منظوری دے دی ہے۔